ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس کا ہندوتو کارڈ، کمل ناتھ کرائیں گے بزرگوں کوکمبھ کا درشن

کانگریس کا ہندوتو کارڈ، کمل ناتھ کرائیں گے بزرگوں کوکمبھ کا درشن

Fri, 01 Feb 2019 21:58:37    S.O. News Service

بھوپال:یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)گائے، گوشالہ کے بعد کانگریس نے مدھیہ پردیش میں ایک اور ہندتو کارڈ کھیلتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔کمل ناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے 12فروری سے مدھیہ پردیش کے بزرگوں کو کمبھ درشن کرایاجائے گا۔دراصل سابقہ حکومت میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر اعلی تیرتھ درشن منصوبہ بندی شروع کی۔اسی منصوبے کے تحت کمل ناتھ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے بزرگوں کو الہ آباد میں چلنے والے کمبھ میلے میں خصوصی ٹرین سے لے جایا جائے گا۔وزیر اعلی تیرتھ درشن منصوبہ بندی کے تحت یہ یاترا 12فروری سے شروع ہوگی جس میں حبیب گنج، برہانپور، شیوپوری اور پراسیا سے اسپیشل ٹرین الگ الگ تاریخوں پر الہ آبادکے لئے روانہ ہوں گی۔مدھیہ پردیش حکومت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، اس اسکیم میں 3600زائرین کوکمبھ لے جایا جائے گا۔پہلی ٹرین 12فروری کو بھوپال کے حبیب گنج سٹیشن سے جائے گی جس میں بھوپال، وڈشا، ساگر اور دمہ سے 900زائرین شامل ہوں گے۔اس کے بعد 14فروری کو برہانپور سے روانہ ہو گی جو ٹرین برہان پور-کھانڈوا-ہارڈا جبل پور کے 900زائرین کولے جائے گی۔اس کے بعد 22فروری کو شوپری جانے والی ٹرین میں شوپری-اشوک نگر-کٹنی کے 900 زائیرن تو وہیں آخری ٹرین24فروری کوپراسیا اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔اس میں پارسیہا۔چھندواڑا،بیتول-اٹارسی-ہونشنگ آباد-نرسنگھ پور کے 900زائرین شامل ہیں۔یہ یاترا 5دن کی ہو گی جس میں یاتریوں کے کھانے، چائے اور نمکین کے لئے انتظامات،زارین اور بسوں کے انتظامات ہوں گے۔اس دوران زائرین کے ہر گروہ کے ساتھ گائیڈ ہوگا،بزرگ مسافروں کی حفاظت کیلئے ہر ٹرین میں 10-10سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔


Share: